the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

خصوصی

اوپینین پول

کونسی کرکٹ ٹیمیں آئ پی ایل ٢٠٢٦ فائنلس میں پھنچے گی

سن رائزرز حیدرآباد اور پنجاب کنگز
رائل چیلنجرز بنگلورو اور راجستھان رائلز
ممبئی انڈینز اور دہلی کیپٹلز
اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے حکومت ہند سے کہا ہے کہ وہ ملیشیا میں ہیں۔ انہوں نے ہندوستانی حکام پر دہرے معیار اپنانے کا الزام عائد کیا اور کہا کہ وہ انہیں مفرور کہہ رہے ہیں۔ اگر وہ مجھ سے بات چیت کرنا چاہتے ہیں تو یہاں آکر بات کریں۔ انہوں نے یہاں 150 ملیشین مسلم انٹلکچول کے ساتھ سیشن کے بعد منعقد ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ وہ ہندوستان کی قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) کے سامنے خود کو پیش کرنے کے لئے تیار نہیں ہیں۔ انہوں نے دعوی کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کے ساتھ زیادتی کی مثالیں ہیں۔

میڈیا کے



مطابق، ذاکر نائک نے کہا کہ میں اسکائپ، فون اور ویڈیو کانفرنسنگ پر بات کرنے کے لئے تیار ہوں۔ اگر میں وہاں جاتا ہوں تو وہ مجھے سزا دیں گے تو مجھے وہاں کیوں جانا چاہئے۔ انہوں نے دیگر مسلمانوں کے ساتھ ایسا کیا ہے اور میرے پاس ثبوت ہیں۔

میڈیا کے مطابق این آئی اے نے ان کے خلاف ریڈ کارنر نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ذاکر سعودی عرب سے اکثر ملیشیا اور انڈونیشیا کا دورہ کر رہے ہیں۔ ان کی غیر سرکاری تنظیم اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن پر تحقیقات شروع ہونے کے بعد ذاکر نائیک مبینہ طور پر سعودی عرب چلے گئے ہیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2026 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.